
کمبوڈیا میں رواں سال جون میں بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں، جبکہ عام انتخابات آئندہ برس شیڈول ہیں۔ فلپائن میں نوے لاکھ سے زائد ووٹرز رجسٹر ہیں، جن میں نوجوانوں کی بھاری اکثریت ہے، تاہم یہ نوجوان ووٹنگ میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتے، اسی بارے میں سنتے ہیں جکارتہ انڈونیشیاءکے ریڈیو kbr68h کی آج کی رپورٹ
اس ٹی وی ڈرامے میں دکھایا جارہا ہے کہ کمبوڈین نوجوانوں کا ایک گروپ دیہی علاقوں کے رہائشیوں کی مدد کیلئے شاہراہیں تعمیر کررہا ہے۔یہ Loy9 program کا حصہ ہے۔یہ پروگرام گزشتہ ماہ پہلی بار نشر ہوا تھا، یہ قومی سطح پر چلائی جانیوالی میڈیا مہم کا حصہ ہے، اس کا مقصد کمبوڈین نوجوانوں کو شہری زندگی میں دلچسپی لینے کیلئے تیار کرنا ہے۔اس مہم کا پہلا مقصد نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ رواں ماہ ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کیلئے باہر نکلیں۔ Loy9 programہفتے میں دو بار فلپائن کے مقبول ٹی وی چینیلز پر نشر ہوتا ہے۔ Ros Marie اس پروگرام کی پروڈیوسر ہیں۔
" ہمارے پروگرام کا مقصد نوجوانوں میں شعور اجاگر کرنا ہے تاکہ وہ معاشرے میں اپنے حقوق اور ذمہ داریوں کا احساس کرسکیں، تاہم ہم انہیں زبردستی تیار نہیں کرسکتے۔ اس لئے ہم انہیں روشن مستقبل کیلئے ،بتانے کی کوشش کررہے ہیں ،کہ انہیں معاشرے کو تبدیل کرنے کیلئے خود آگے آ ناہوگا"۔
یہ شو آن لائن بھی دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ اس کامتن اخبارات کے ذریعے پڑھا اور ریڈیو کے ذریعے سنا جاسکتا ہے۔
Ani اور Sokh Pheap ایک معروف ریڈیو ایف ایم 103 کی براڈکاسٹر ہیں، وہ اس وقت Loy9 phone-in program چلارہی ہیں، جس میں سامعین فون کرکے اپنے خیالات کا بھی اظہار کرسکتے ہیں۔آج کے پروگرام میں وہ تعلیم کے بعد ملازمت کے مواقع پر بات کررہی ہیں۔جنوب مشرقی ایشیاءمیں کمبوڈیا میں نوجوانوں کی آبادی سب سے زیادہ ہے، یہاں ہر تین میں سے ایک شخص پندرہ سے تیس برس کی عمر کے درمےان ہوتا ہے۔
اس پروگرام کا سب سے مقبول ترین حصہ Bright Spots ہے، جس میں ایسے نوجوان کمبوڈین افراد کی فلمیں دکھائی جاتی ہیں، جنھوں نے زندگی میں کچھ کر کے دکھایا ہوتا ہے۔ آج کی فلم میں Hout Khem کی کہانی سنائی جارہی ہے،یہ لڑکی پہلے درختوں کو کاٹ کر ایندھن کیلئے استعمال کرتی تھی، مگر درختوں کو مرتے دیکھ کر اس نے یہ کام چھوڑ دیا۔اب وہ ماحولیاتی
گائیڈ کا کام کررہی ہیں، جس سے دیگر افراد کے اندر بھی جنگلات کے تحفظ کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ بائیس سالہ طالبعلم Chhun Ly اس پروگرام کے پرستار ہیں۔
"ہم معاشرے کا مرکزی حصہ ہیں، ہمیں منفی خیالات کو چھوڑ کر مثبت مستقبل کیلئے کوشش کرنا چاہئے"۔
اتوار کی رات Srey Poa، اپنے بچے کے ہمراہ Loy9 TV program دیکھ رہی ہیں، وہ چاہتی ہیں کہ ان کا بچہ مستقبل کیلئے خود اچھے فیصلے کرنے کے قابل بنے۔
"میں چاہتی ہوں کہ میرا بیٹا اچھا شہری بنے، اگر وہ اپنے علم سے دنیا کو تبدیل کرنیکی صلاحیت رکھتا ہو، تو مجھے یقین ہے کہ اس کا مستقبل روشن ہوگا۔ یہ پروگرام میرے بیٹے کیلئے بہت اچھا ہے، اگر وہ ہر معاملے کی گہرائی میں جاکر فیصلے کرنا نہیں سیکھے گا، تو اس کا مستقبل تباہ ہوجائے گا"۔
23 سالہ طالبعلم Khun Thearith کا کہنا ہے کہ اس پروگرام سے ان کے خیالات میں وسعت آئی ہے، اور وہ اس سال ووٹ ڈالنے کیلئے تیار ہیں۔
"نوجوان افراد کو اپنے خاندانوں کی سربراہی سنبھالنی چاہئے، ہمیں جاننا چاہئے کہ ہم نے ہی مستقبل میں سیاسی اور سماجی فیصلے کرنا ہوں گے۔ہمیں روشن مستقبل کیلئے ابھی سے اچھے فیصلے کرنا ہوں گے"۔










